مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر پھڑنویس نے آج 10 نئے وزراء کو شامل کرتے ہوئے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔
ریاستی کابینہ کی اس توسیع میں پانچ کابینی وزراء اور پانچ ریاستی وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایاگیا جبکہ
وزیر داخلہ رام شنکر شندے کو کابینی وزیر کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔
ان 10 وزراء میں سے چھ بھارتیہ جنتا پارٹی، شیو سینا سے دو اور راشٹریہ سماج پارٹی(آر ایس پی) اور سوابھیمانی سیتكاري سنگٹھن(ایس ایس ایس)سے ایک ایک وزیر کو شامل کیا گیا ہے